سچ ٹی وی | Jan 07, 2025
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ جنوبی افریقا میں پہاڑی سے گرکر زخمی ہوگئیں۔
رپورٹس کے مطابق جمائما گولڈ اسمتھ ہائیکنگ کے دوران گر کر زخمی ہوئیں۔ان کو کیپ ٹاؤن کے اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی حالت بہتر ہے۔
جمائما گولڈ اسمتھ کو وہیل چیئر پر اور بیساکھیوں کے ساتھ دیکھا گیا۔
جمائما اپنے2 بیٹوں سلیمان اور قاسم کے ساتھ لندن میں رہائش پزیر ہیں تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ سال نو کے موقع پر جنوبی افریقا میں تھیں۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More