غزہ، اسرائیلی حملوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، مزید 49 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غرہ کی پٹی میں کئی مقامات پرحملے کئے، نصیرات کیمپ پراسرائیلی حملے میں 3 افراد شہید،40 افراد زخمی ہوئے۔
اسرائیل کے غز ہ پرحملوں میں مزید 63 فلسطینی شہید
خان یونس کے علاقے المواصی میں کئی بچے بھی شہید ہوئے، غزہ اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 45 ہزار854 ہوگئی۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج شمالی غزہ کی پٹی کے باقی حصوں سے مکمل طور پرالگ کر رہی ہے۔