لیسکو میں اووربلنگ کے ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی کا امکان

ہم نیوز  |  Jan 06, 2025

لاہور: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) میں اووربلنگ کے ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی کا امکان ہے۔

لیسکو میں کروڑوں روپے اوور بلنگ انکوائری کے معاملے پر کارروائی کا امکان ہے۔ اووربلنگ کے معاملے میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے تحقیقات مکمل کر لیں۔

نیب ذرائع کے مطابق اووربلنگ تحقیقات کی رپورٹ چیئرمین نیب کو پیش کی جائے گی۔ جس کے بعد اووربلنگ کے ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق لیسکو نے صارفین کو سال 2024 میں کروڑوں روپے کے اضافی بل بھیجے تھے۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو، سی ایس ڈی اور ڈائریکٹر کمرشل ابتدائی انکوائری میں ذمہ دار قراردیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت سے کچی آبادی کے حوالے سے پالیسی رپورٹ 2 ہفتوں میں طلب

نیب ذرائع کے مطابق چئیرمین نیب کے نوٹس میں آنے پر اب اسی ہفتے ان کو بریفنگ دی جائے گی۔ اور رپورٹ کے مطابق لاہور چیئرمین نیب کو بریفنگ کے بعد انکوائری پر حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More