خواجہ معین الدین چشتیؒ کا عرس ، بھارت نے 400 پاکستانی زائرین کے ویزے روک لئے

ہم نیوز  |  Jan 05, 2025

بھارت نے خواجہ معین الدین چشتیؒ کے عرس میں شرکت کیلئے مخصوص کوٹے میں سے صرف 100 پاکستانی زائرین کو اجمیر شریف کے ویزے جاری کیے ہیں۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق خواجہ معین الدین چشتیؒ کے عرس میں شرکت کے لیے 500 پاکستانی زائرین کا کوٹہ مقرر تھا تاہم بھارت نے صرف 100 افراد کو ویزے دیئے اور 400 پاکستانی زائرین کے ویزے روک لیے ہیں۔

ملتان: حضرت بہاالدین زکریاؒکےعرس پر کل عام تعطیل کا اعلان

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ویزے حاصل کرنے والے پاکستانی زائرین آج اتوار کو واہگہ کے راستے اجمیر شریف کے لیے روانہ ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More