چین کے شمالی صوبے میں سبزی منڈی میں آگ لگنے سے 8 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق چین کے سرکاری ٹیلی ویژن سی سی ٹی وی نے رپورٹ کیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سبزی منڈی میں آگ لگنے سے 8 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے.
چینی نشریاتی ادارے نے مزید کہا کہ حکام آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں کب کہ 8 بج کر 40 منٹ پر لگنے والی آگ کو صرف ایک گھنٹے بعد ہی بجھا دیا گیا۔
چین کی مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ویبو پر سمیت دیگر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں ضلعی بازار میں دھوئیں کے گہرے بادل اور آگ کے بڑے شعلے دیکھے گئے۔