چیمپینز ٹرافی 2025 کی تیاریاں، پی سی بی نے اہم اجلاس آج طلب کرلیا

ہم نیوز  |  Jan 04, 2025

چیمپینز ٹرافی 2025 کی تیاریاں شروع، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت آج اہم اجلاس ہو گا۔

اجلاس میں چیف اپریٹنگ افیسر پی سی بی سمیر احمد سید چیف ایگزیکٹو افیسر پی ایس ایل سلمان نصیر سمیت تمام ڈیپارٹمنٹس کے ڈائریکٹرز شریک ہوں گے۔

شعیب ملک نے کراچی کنگز کو خیرباد کہہ دیا

اجلاس میں چیمپینز ٹرافی 2025 کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے پی ایس ایل سیزن 10 کی پلیئرز ڈرافٹنگ سمیت دیگر اہم ایشوز بھی زیر غور ہونگے، چیمپینز ٹرافی کیلئے آئی سی سی بھی رواں ماہ لاہور میں اپنا سب افس قائم کریگا۔

چیمپینز ٹرافی کی تیاریوں کیلئے کمیٹیاں بھی تشکیل دی جائیں گی، آئی سی سی کی جانب سے پی سی بی کے چیف اپریٹنگ افیسر سمیراحمد سید کو چیمپینز ٹرافی 2025 کا ڈائریکٹر ٹورنامنٹ مقرر کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More