لاہور، صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ پر بجلی چوری کا الزام، لیسکو کی تحقیقاتی ٹیم نے انکوائری رپورٹ پیش کردی۔
ترجمان لیسکو کے مطابق لیسکو کی خصوصی ٹیم کی جانب سے کی جانیوالی تحقیقات میں بجلی چوری کے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے۔
مستقل وائس چانسلرز اور طلبا یونینز بحال کی جائیں، قائمہ کمیٹی
صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ پر بجلی چوری کے الزامات عائد کئے گئےتھے جس کے بعد چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی جانب سے خصوصی انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔
کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سہیل شوکت بٹ کی رہائشگاہ پر بجلی چوری کے کوئی ثبوت نہیں ملے، رہائشگاہ پ ربجلی کے 4میٹر لگے ہوئے تھے، 20 کلوواٹ کا سولر پینل بھی لگا ہوا تھا۔
کمیٹی نے اپنی سفارشات میں مقامی ایس ڈی او پر زور دیا ہے کہ مستقبل میں مذکورہ پراپرٹی پر خصوصی نظر رکھی جائے۔