قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز صائم ایوب جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹر صائم ایوب جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرا ٹیسٹ میچ نہیں کھیلیں گے، پہلے روز فیلڈنگ کے دوران صائم ایوب کا دائیں پاوں کا ٹخنہ مڑ گیا تھا۔
صائم ایوب کا کیپ ٹاون کے مقامی اسپتال میں ابتدائی معائنہ کرایا گیا۔
پی سی بی کے مطابق صائم ایوب کے ایکسرے اور ایم آر آئی رپورٹ لندن میں موجود اسپیشلسٹ کو بھیجی گئی ہے۔ غیر ملکی ڈاکٹر صائم ایوب کی رپورٹس کا معائنہ کر کے پی سی بی کو آگاہ کرے گا۔
صائم ایوب آئی سی سی مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کیلئے نامزد