سونا 2200 روپے مہنگا،فی تولہ 2 لاکھ 76 ہزار900 روپےکا ہوگیا

ہم نیوز  |  Jan 03, 2025

سونے کی فی تولہ قیمت 2200 روپے  بڑھ گئی  جس کے بعد ایک تولہ سونا 2 لاکھ 76 ہزار900 روپےکا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونا 1886روپےمہنگا ہو کر2 لاکھ37 ہزار397روپےکا ہوگیا،یاد رہے گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ملٹری کورٹس سے رہائی پانے والے مجرمان کی “رحم کی پٹیشنز” سامنے آگئیں

2024 میں سونا کتنا مہنگا ہوا؟

سال 2024 میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 23.9 فیصد( 52 ہزار 600 روپے) اضافہ ہوا،ایسوسی ایشن کے مطابق سال 2024 میں سونے کی فی تولہ بلند ترین قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے رہی جب کہ کم ترین قیمت 2 لاکھ 10 ہزار 800 روپے رہی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی بلند ترین قیمت 2784 ڈالر فی اونس رہی جب کہ سونےکی کم ترین قیمت 2010 ڈالر فی اونس رہی۔

نیشنل فرانزک ایجنسی کے قیام کیلئے نیا ایکٹ قانون کا حصہ، صدر پاکستان نے دستخط کردیے

سونے کی عالمی قیمت سال 2024 میں 552 ڈالر بڑھ کر 2614 ڈالر رہی، سونے کی عالمی قیمت سال 2024 میں 26.7 فیصد بڑھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More