پاکستان کی معروف اداکارہ نیلم منیر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔
۔حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی مایوں کی تقریب کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
تصاویر میں انہیں زرد رنگ کے روایتی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک تصویر میں وہ اپنی والدہ کے ساتھ بھی نظر آ رہی ہیں۔ یہ تصاویر کراچی کے ایک خوبصورت مقام پر کیے گئے فوٹو شوٹ کی ہیں۔
یاد رہے کہ نیلم منیر کی شادی سے متعلق خبریں کافی عرصے سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں، اور یہ کہا جا رہا تھا کہ اداکارہ دسمبر 2024 میں شادی کریں گی ۔
تاہم ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز جنوری 2025 سے ہوا ہے۔