ججز تعیناتی معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 17 جنوری کو منعقد ہوگا۔
اجلاس چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی صدارت میں ہوگا،جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔
17 جنوری کے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ اور بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی معاملے پر غور خوض کیا جائے گا۔ یہ اجلاس جوڈیشل کمیشن رولز 2024 کی منظوری کے بعد بلایا گیا ہے۔
اسلحہ جمع، بنکرز ختم اور حکومتی ثالثی میں معاہدے پر دستخط کئے جائینگے،کُرم مسئلے پر ایپکس کمیٹی کا فیصلہ
سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا اجلاس 23 جنوری کو ہو گا، پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا اجلاس یکم فروری کو ہوگا جبکہ لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا اجلاس 6 فروری کو ہو گا۔
اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں 4 ایڈیشنل ججز کیلئے نامزدگیاں پر غور ہوگا، سندھ ہائی کورٹ کے لئے 12 ایڈیشنل ججز، لاہور ہائیکورٹ کے لئے 10 ایڈیشنل ججز، پشاور ہائیکورٹ کے لئے 9 ایڈیشنل ججز جبکہ بلوچستان ہائیکورٹ کے لئے 3 ایڈیشنل ججز نامزدگیوں پر غور ہو گا۔