گورنر سندھ کا کراچی انٹرمیڈیٹ نتائج پر تشویش کا اظہار،رپورٹ طلب

سچ ٹی وی  |  Jan 03, 2025

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی انٹر میڈیٹ بورڈ کے نتائج پر طلبہ و طالبات کے عدم اطمینان پر نوٹس لے لیا۔

گورنر سندھ نے امتحانی نتائج پرطلبہ و طالبات کے عدم اطمینان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کراچی انٹر میڈیٹ بورڈ کے چیئرمین سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

گورنر سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ امتحانی نتائج کی اسکروٹنی انتہائی ناگزیر ہے۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ کراچی کے طلبہ و طالبات کے خدشات دور کئے جائیں، اس سے قبل بھی طالبہ و طالبات اپنے خدشات کا اظہار کر چکے ہیں، جبکہ کراچی کے طلبہ و طالبات کے ساتھ زیادتی کسی صورت برداشت

نہیں کی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More