معافی ملتی رہی تو 9مئی بار بار ہوگا: عظمٰی بخاریصوبہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت کی وزیر اطلاعات عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ سزا معافی کے بعد جیلوں سے نکلنے والے مجرم پہلے والے عزائم دہرا رہے ہیں۔لاہور میں نیوز کانفرنس میں پنجاب کی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ’نو مئی کرنے والوں کو یہ رعایت پاک فوج کی جانب سے آئی ہے اور اُن کو بھی اس پر دوبارہ سوچنا ہوگا۔‘انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بلوائیوں کو اگر ایسا ریلیف ملے تو پھر اس ملک میں 9 مئی بار بارہوگا۔عظمٰی بخاری نے کہا کہ یہ لوگ جیلوں سے باہر آ کر اسی طرح گالیاں اور دھمکیاں دیتے ہیں اور 9مئی جیسے واقعات دہرانے کا عزم ظاہر کرتے ہیں۔صوبائی وزیر اطلاعات کا تحریک انصاف کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’انہوں نے ہر چیز میں سیاست کرنی ہے۔ خیبر پختونخوا کی حکومت وہاں کی جیلوں کو ٹھیک کیوں نہیں کرتی، ان کو صرف اڈیالہ جیل ہی کیوں نظر آتی ہے؟‘ایک سوال کے جواب میں عظمٰی بخاری نے کہا کہ جو گڑگڑا کر معافی مانگ کر سزا معافی کے بعد باہر نکلے ہیں اور وہی باتیں کر رہے ہیں تو یہ دوسرے مجرموں کی معافی کا بھی راستہ بند کر رہے ہیں۔سابق وزیراعظم عمران خان سے پارٹی کے رہنماؤں کو ملاقاتوں کی آزادی ہونی چاہیے: عمر ایوبتحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمر ایوب نے کہا ہے کہ اُن کی جماعت کی جانب سے حکومت کے ساتھ مذاکرات میں عمران خان سمیت دیگر گرفتار سیاسی کارکنوں کی رہائی پہلا مطالبہ ہے۔جمعے کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے مطالبات وہی ہیں جو گزشتہ روز مذاکرات کے بعد مشترکہ اعلامیے میں سامنے آئے۔عمر ایوب نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان سے پارٹی کے رہنماؤں کو ملاقاتوں کی آزادی ہونی چاہیے تاکہ کھل کر مشاورت ہو سکے۔امن معاہدے کے بعد کرم میں زمینی راستہ کل سے کھول دیا جائے گا: بیرسٹر سیف
خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ضلع کرم کے معاملے پر فریقین کی جانب سے امن معاہدے پر دستخط کے بعد سنیچر کو زمینی راستہ کھول دیا جائے گا۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ ’سنیچر کو جانے والے کانوائے کے سفری اور حفاظتی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ اپیکس کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں علاقے کو اسلحہ اور بنکرز سے پاک کیا جائے گا۔‘