چین میں خطرناک وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ، اسپتال مریضوں سے بھر گئے

ہم نیوز  |  Jan 03, 2025

چین میں کورونا کے 5 سال بعد ایک اور خطرناک وائرس ہیومن میٹاپنیو وائرس (HMPV) تیزی سے پھیلنے لگا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائرس سے متاثر ہونے والوں کو نزلہ اور کورونا جیسی علامات کی شکایات ہیں ، دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں ، کئی افراد کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات آ رہی ہیں۔

ملک کے 20 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایچ ایم پی وی میں نزلے جیسی علامات عام ہیں اور یہ کورونا جیسی علامات بھی پیدا کر سکتا ہے ۔ چین میں صحت سے متعلق حکام وائرس کے پھیلنے کے ساتھ ہی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ چین میں سوشل میڈیا پر کئی ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں اسپتالوں میں رش دکھایا گیا ہے، انٹرنیٹ صارفین کے مطابق انفلوئنزا، ایچ ایم پی وی، نمونیا اور کورونا وائرس پھیل رہا ہے۔

منکی پاکس وائرس،ڈبلیو ایچ او نے دنیا بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی

واضح رہے کہ دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کی موت کا سبب بننے والا کورونا وائرس بھی چین سے شروع ہو کر دنیا بھر میں پھیلا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More