چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس میں بہتری آئی ہے، کوالٹی رپورٹ سامنے ہے جس کے لیے جوابدہ ہوں۔
آئی ٹی کمیٹی کے اجلاس میں وی پی این معاملے پر بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا اب تک 31ہزار وی پی این رجسٹرڈہوچکے ہیں ،لیکن یہ مسئلے کامستقل حل نہیں،19دسمبرسےلائسننگ شروع کردی ،دو کمپنوں نے رابطہ کیاہے۔
اٹلی جانے والے تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی ، 20 افراد لاپتہ
دنیابھرمیں وی پی این کی لائسنسنگ ہوتی ہے،بھارت نے گزشتہ سال سے وی پی این کے لائسنس دیناشروع کیے،ٹک ٹاک، فیس بُک سمیت سب کمپنیوں کو خط لکھا، دیگر کمپنیوں کو بھی لکھ کر پوچھا کہ انٹرنیٹ کا مسئلہ تو نہیں۔
اگر سروس کا مسئلہ ہوتا تو کمپنیوں کو خط کیوں لکھتے؟حکومت نے ٹیلی کام انفراسٹرکچر پر ایک پیسہ بھی خرچ نہیں کیا،واٹس ایپ نے کہا ابھی بھی مسئلہ آرہا ہے۔
فائبر بچھانا حکومت کا کام ہے،جب تک ڈیجیٹل ہائی ویز نہیں بنائیں گے مسئلہ حل نہیں ہوگا،پیکا ایکٹ کے تحت پلیٹ فارم بند کرتے ہیں،ہم سوشل میڈیا بلاک کرسکتے ہیں یا کھول سکتے ہیں،درمیان کا گیئر نہیں ہے۔
آپ کو ڈیجیٹل ہائی ویز بنانے ہوں گے تب انٹرنیٹ ٹھیک ہوگا،10سال میں ایک سب میرین کیبل نہیں آئی۔
اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ پہلے ٹیلی فون کی جاسوسی کی جاتی تھی، اب شہریوں کی سرویلنس جاری ہے،وی پی این رجسٹریشن کے معاملے میں حکومت کی نیت خراب ہے۔
کیسے شہریوں سے موبائل اورانٹرنیٹ سروس کاحق چھین سکتے ہیں ؟ہم پردہشت گردی اورچوری سمیت دیگرکیسزبنادیئے گئے۔
جدہ قونصلیٹ کی عمارت تعمیر کے ٹھیکہ معاملے پر انکوائری کا حکم
رومینہ خورشید نے کہا کہ دنیا کے دیگر ممالک میں کارٹونز تک کی نگرانی کی جاتی ہے،چیئرمین کمیٹی امین الحق نے کہا ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل پر جماعتوں کے درمیان بات چیت جاری ہے،امید ہے جماعتوں کی قیادت کے درمیان بات چیت کا بہتر نتیجہ نکلے گا۔
ڈیجیٹل نیشن بل دوبارہ کمیٹی میں آئے گا، پاس ہواتو پارلیمنٹ میں جائے گا،انٹرنیٹ کبھی بھی بند نہیں ہونا چاہیے،سسٹم کو ٹھیک کرکے آگے بڑھنا چاہیے۔
وزیرمملکت آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا کہ تسلیم کرتے ہیں کہ شہریوں کی بلاوجہ سرویلنس نہیں ہونی چاہیے ،اگر انٹرنیٹ بند ہے تو پیسہ کہاں سے آ رہا ہے ؟گزشتہ روز ذمہ دار شخصیت نے کہا کہ کسی انڈسٹری کو اب مسئلہ نہیں۔
پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ لانے کے لیے کمپنی سے رابطے میں ہیں،نیت پر شک نہ کیاجائے،غلط معلومات پھیلائی جارہی ہیں۔
رکن کمیٹی مصطفی کمال نے کہا آپ غصہ نہ ہوں لوگوں کا نقصان ہورہا ہے، اگر بات ہوئی ہے تو پھر مشترکہ پریس کیوں نہیں کرتے؟
پشاور ہیلتھ سٹی منصوبہ،لائف انشورنس پروگرام متعارف ،خیبر پختونخوا حکومت کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری
شرمیلا فاروقی نے کہا کہ کیا صرف حکومت سچ بول رہی ہے؟ میرا شوہر فری لانسنگ کا کام کرتا ہے اس کا نقصان ہوا۔
عادل بازئی نے استفسار کیا کہ کوئٹہ میں آئی ٹی پارک کے منصوبے پرعمل کیوں نہیں ہورہا؟وزارت آئی ٹی حکام نے جواب دیا کہ کوئٹہ میں آئی ٹی پارک منصوبے پرپیشرفت ہورہی ہے۔