پی ایس ایل 2025 کے ڈرافٹ میں شامل غیر ملکی کھلاڑی کون سے؟

اردو نیوز  |  Jan 02, 2025

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے رواں سال شیڈول سیزن 10 کے ڈرافٹ میں اب تک کئی نامور غیر ملکی کھلاڑی شامل ہو چکے ہیں۔

پی ایس ایل 10 کے لیے ڈرافٹ 11 جنوری کو صوبہ بلوچستان کے شہر گوادر میں ہوگا جہاں ایونٹ میں شریک چھ ٹیمیں ڈرافٹ کے ذریعے کھلاڑیوں کو خریدیں گی۔

اس سیزن کے لیے آسٹریلیا کے لیجنڈری بیٹر ڈیوڈ وارنر سمیت نیوزی لینڈ کے سپرسٹار بولر ٹِم ساؤتھی جیسے بڑے نام ڈرافٹ میں شامل ہیں۔

پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ میں پہلی پلاٹینم پِک لاہور قلندرز کی ہوگی جبکہ دوسری پِک کراچی کنگز کی ہوگی۔

اسی طرح ڈرافٹ میں تیسری پِک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، چوتھی پِک پشاور زلمی، پانچویں پِک ملتان سلطانز اور چھٹی پِک اسلام آباد یونائیٹڈ کی ہوگی۔

پی ایس ایل 10 کے لیے ڈرافٹ کو سائن اپ کرنے والے آسٹریلوی کھلاڑیوں میں اب تک ڈیوڈ وارنر، کرس لِن، میتھیو شارٹ، ایلکس کیری، شون ایبٹ اور عثمان خواجہ شامل ہیں۔

پی ایس ایل 2025 کے ڈرافٹ میں نیوزی لینڈ کے ٹِم ساؤتھی، مارٹن گپٹل، ایڈم مِل، کولِن منرُو اور ڈیرل مچل شامل ہیں۔

جنوبی افریقی کھلاڑیوں میں جنہوں نے اب تک ڈرافٹ کے لیے سائن اپ کیا ہے اُن میں رسی فین ڈر ڈسن، رائلی رُوسو اور کوربن بوش شامل ہیں۔

اس سیزن کے لیے انگلش کھلاڑیوں کی فہرست میں ایلکس ہیلز، لیوک وُڈ، ٹام کوہلر کیڈ مور، ٹام کرن، ڈیوڈ وِلی، ڈیوڈ مالان اور جیسن روئے موجود ہیں۔

اسی طرح ویسٹ انڈیز کے گوداکیش موتی، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن اور مصتفیض الرحمان سمیت زمبابوے کے سکندر رضا بھی ڈرافٹ کا حصہ ہیں۔ 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More