آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں تین پرانے کھلاڑیوں فخر زمان، شاداب خان اور امام الحق کی واپسی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کے اسکواڈ میں واحد وکٹ کیپر کپتان محمد رضوان ہوں گے جبکہ اس بڑے ایونٹ میں 4 فاسٹ بائولرز شامل ہوں گے۔
پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں فائنل میں پہنچ جائیگا، یونس خان کی پیش گوئی
ذرائع نے مزید بتایا کہ چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے پاکستان کے اسکواڈ میں 3 اسپنرز کی بھی شمولیت کا امکان ہے ، اس کے علاوہ اسکواڈ میں 7 بیٹرز کو رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ 19 فروری کو کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔