پاکستان میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔منگل کی رات کو جاری وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے 96 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
قیمت میں اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 255.38 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 258.34 روہے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 56 پیسے کا ضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 252.10 سے بڑھ کر 252.66 ہوگئی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اوگرا نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں رد و بدل کو مدنظر رکھتے ہوئے صارفین کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتیں کو تعین کیا ہے۔قیمتون کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے ہوگا۔ خیال رہے اوگرا کے نوٹیفکیشن میں لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں کے حوالے سے کوئی ذکر نہیں جس کا مطلب ہے ان مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا ہے اور ان کی موجودہ قیمتیں اگلے 15 دن سے جاری رہیں گی۔