پنجاب میں مختلف مقامات پر شدید دھند، موٹروے بند

سچ ٹی وی  |  Dec 31, 2024

پنجاب کے مختلف اضلاع شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس سے موٹر وے کو متعدد مقامات سے بند کردیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک دھند کی وجہ سے موٹروے کو بند کردیا گیاک ہے۔

اس کے علاوہ موٹر وے ایم 3 لاہورسے عبدالحکیم تک، جب کہ موٹر وے ایم 4 عبدالحکیم سے ملتان ت اور ایم 5 شیرشاہ ملتان سے ظاہر پیر تک دھند کے باعث بند کردی گئی ہے۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی دھند کی وجہ سے بند ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More