جویریہ عباسی کی شوہر کے ساتھ تصاویر وائرل

سچ ٹی وی  |  Dec 31, 2024

پاکستانی شوبز کی مشہور اداکارہ جویریہ عباسی کی شوہر کے ساتھ پہلی سالگرہ منانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

جویریہ نے پاکستانی ڈراموں میں مختلف قسم کے کرداروں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے شمعون عباسی سے علیحدگی کے سالوں بعد جویریہ عباسی نے اپنی بیٹی انزلہ عباسی کو رخصت کر کے فرض پورا کیا جس کے بعد انکی بیٹی نے انکی دوسری شادی پر زور دیا۔

اداکارہ نے اپنی بیٹی عنزلہ کی شادی کے بعد بیٹی اور اپنے قریبی دوستوں کے اصرار پر دوسری شادی کے بارے میں غور کیا اور بالآخر عادل حیدر کو اپنا ہمسفر چن لیا۔

اداکارہ حال ہی میں اپنی زندگی کا ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے عادل حیدر کے ساتھ ازدواجی بندھن میں بندھ گئیں۔

جاویریہ عباسی نے دوسری شادی کے بعد اپنی سالگرہ شوہر اور قریبی دوستوں کے ساتھ منائی ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

جاویریہ عباسی کے دوسری شادی کے فیصلے کو ان کے مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے بہت سراہا جا رہا ہے۔ ان کی نئی زندگی کے لیے مداحوں کی جانب سے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ان کی شخصیت کی مثبت سوچ اور نئی شروعات کی خواہش کو ظاہر کرتا ہے جس کے بعد وہ واقعی بےحد خوش دکھائی دے رہی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More