تیسری شادی کی اطلاع پر دوسری بیوی کا شوہر کے گھر کے باہر دھرنا

ہم نیوز  |  Dec 31, 2024

بھارت میں شوہر کی تیسری شادی کی اطلاع پر دوسری بیوی نے اس کے گھر کے سامنے دھرنا دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ بھارت کی ریاست تلنگانہ کے ضلع پداپلی میں پیش آیا جہاں کنال گاؤں کی رہائشی ناگل جیوتی سے دیویندر نامی نوجوان نے 5 سال پہلے شادی کی تھی۔

نئے سال کی تقریبات،ابو ظہبی 6 عالمی ریکارڈ بنانے کیلئے تیار

جیوتی کا کہنا ہے کہ وہ دیویندر کی دوسری بیوی ہے، اسے شادی کے بعد پتہ چلا کہ اس کا شوہر پہلے سے شادی شدہ ہے اس دوران دوسری بیوی کو یہ پتا چلا کہ اس کا شوہر دیویندر تیسری شادی رچانے جا رہا ہے۔

بیوی کا دعویٰ ہے کہ شوہر نے پہلی شادی چھپا کر اس سے شادی کی اور اب یہ تیسری شادی کی تیاری کر رہا ہے جس کی اطلاع پر وہ رشتے داروں اور مقامی افراد کے ساتھ اس کے گھر کے باہر پہنچی۔

وہ ایک اور لڑکی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دے گی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی اور معاملے کو حل کرانے کی کوشش کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More