میلبرن ٹیسٹ ، آسٹریلیا نے بھارت کو 184 رنز سے شکست دے دی

ہم نیوز  |  Dec 30, 2024

میلبرن ٹیسٹ میں بھارت کو شرمناک شکست، آسٹریلیا نے بھارت کو 184 رنز سے شکست دے دی۔

اس ٹیسٹ میچ میں جیتنے کے بعد آسٹریلیا کو بارڈرگواسکر ٹرافی میں پانچ میچز کی سیریز میں 1-2کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

بھارت کی پوری ٹیم 340رنز کے تعاقب میں 155رنز پر ڈھیر ہوگئی، بھارت کی جانب سے یشاسوی جیسوال 84 اور رشبھ پنت 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ باقی کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔

میلبرن کرکٹ گرائونڈ میں تماشائیوں کی تعداد کا 87 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

میلبرن ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 474 رنز بنائے، جس کے جواب میں بھارت پہلی اننگز میں 369 رنز بنا سکی۔ دوسری اننگز میں بھارت نے 234 کے اسکور پر آسٹریلیا کو قابو کر لیا۔

جس پر بھارت کو 340 رنز کا ہدف ملا لیکن بھارتی ٹیم آسٹریلوی بالرز کے سامنے بے بس نظر آئی اور پوری ٹیم 155 رنز پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئی۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز اور سکاٹ بولینڈ نے تین، تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، نیتھن لیون نے دو جبکہ مچل اسٹارک اور ٹریوس ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More