جنوبی کوریا کے سابق صدریون سک یول کے خلاف تحقیقات کرنے والی ٹیم نے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست کر دی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جوائنٹ انویسٹیگیشن ہیڈ کوارٹرز کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں مختصر مدت کے لیے مارشل لاء لگانے پر سابق صدر یون سک کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔
مواحذے کی تحریک کامیاب ، جنوبی کوریا کے قائم مقام صدر ہان ڈک سو بھی فارغ
جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کا کہنا ہے کہ سابق صدر نے تحقیقات کے لیے ٹیم کے سامنے پیش ہونے کے لیے جاری کیے نوٹسز کو نظر انداز کیا اور پیش نہیں ہوئے۔
سابق صدریون سک یون کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ عدالت کرے گی۔ اگر یون سک یون کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تو وہ جنوبی کوریا کے گرفتار ہونے والے پہلے صدر بن جائیں گے۔