فتح جنگ کے قریب موٹروے پر بس حادثے کا شکار، 10 افراد جاں بحق، 7 زخمی

سچ ٹی وی  |  Dec 30, 2024

موٹر وے ایم 14 پر فتح جنگ کے قریب مسافر بس کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ 

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم 14 پر فتح جنگ کے قریب بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق بس بہاولپور سے اسلام آباد جا رہی تھی کہ بس ڈرائیورکی لاپرواہی کی وجہ سے بس حادثے کا شکار ہو گئی۔

موٹر وے پولیس کا مزید بتانا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More