کرم اور پشاور میں مزید درجنوں مریض ہیلی کاپٹر کے ذریعے منتقل

ہم نیوز  |  Dec 27, 2024

 کرم میں رابطہ سڑکوں کی بندش کی وجہ سے شہریوں کو آمد و رفت میں درپیش مشکلات کے پیش نظر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایات پر  ہیلی کاپٹر سروس جاری ہے۔

گذشتہ روز ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 کی کرم کے لئے کل چھ پروازیں ہوئیں، ان پروازوں کے ذریعے 145 مریضوں کو ائیر ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی گئی۔

کرم کو آفت زدہ قرار دیدیا گیا ، ریلیف ایمرجنسی کی بھی منظوری

پہلی پرواز کے ذریعے 29 مریضوں کو پشاور سے پاراچنار پہنچایا گیا، اسی پرواز کے ذریعے بچوں کے لئے دودھ کے پیکٹس بھی پارا چنار بھیجی گئیں، دوسری پرواز میں 31 مریضوں کو پاراچنار سے کوہاٹ منتقل کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ اب تک ہیلی کاپٹر کے ذریعے 10 ٹن ادویات کُرم پہنچائی جا چکی ہیں، امید ہے کُرم مسئلے کا پرامن حل نکل آئے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More