پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف طویل جنگ لڑی ، سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشنز کئے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ دہشتگردی کی لعنت سے نمٹنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر آپریشنز کئے جا رہے ہیں ، رواں سال 925 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کیا۔
لیفٹیننٹ جنر احمد شریف نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کیخلاف 59 ہزار 775 آپریشن کیے گئے ۔ دہشتگرد معصوم لوگوں کی ذہن سازی کرتے ہوئے نوجوانوں کو استعمال کرتے ہیں۔ ملک سے آخری خارجی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ملک کی سالمیت اور خودمختاری کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔