اسپتال میں کام کرنے والی غریب عورت نے 38 بچوں کی جان کیسے بچائی؟ ایسا کارنامہ کہ حکومت بھی سراہ اٹھی

ہماری ویب  |  Dec 27, 2024

چین کی 88 سالہ تانگ کیانگ، جنہوں نے اپنی زندگی دوسروں کے لیے وقف کر دی، آج نیشنل مورال ماڈل ایوارڈ کے لیے نامزد ہو چکی ہیں۔ یہ اعزاز ان کے لیے ایک عظیم اعزاز ہے، جنہوں نے اپنے رحم اور ہمت کے ذریعے ان بچوں کی زندگیاں بدل دیں، جنہیں معاشرے نے بے سہارا چھوڑ دیا تھا۔

تانگ کی کہانی 1982 میں شروع ہوئی، جب وہ جنوبی مشرقی صوبے جیانگسی کے ایک اسپتال میں صفائی کے کام پر معمور تھیں۔ سردیوں کی ایک شام، ریلوے ٹریک کے قریب انہیں ایک ننھی بچی ملی، جو کپڑے میں لپٹی ہوئی موت کے دہانے پر تھی۔ تانگ نے اسے اپنا بنا لیا اور نام "فینگ فینگ" رکھا، جس کا مطلب ہے "خوشبو۔"

یہ صرف آغاز تھا۔ آنے والے سالوں میں، تانگ نے اسپتال کے باہر، کچرے کے ڈبوں میں اور دیگر جگہوں پر چھوڑے گئے مزید 37 بچوں کی جان بچائی۔ ان میں کچھ بچے سردی کی شدت سے مرتے جا رہے تھے، جبکہ کچھ بھوک سے نڈھال تھے۔ تانگ نے اپنی زندگی کا ہر لمحہ ان بچوں کی پرورش میں صرف کیا، انہیں کھانا کھلایا، لباس پہنایا، اور صحت مند بنانے کے لیے اپنی پوری کوشش کی۔

تانگ کی اپنے بچوں کے لیے بے لوث محبت کی ابتدا میں ان کے شوہر مخالفت کرتے تھے، مگر وقت کے ساتھ وہ بھی ان بچوں کے دادا بن گئے۔ تانگ کی معمولی پنشن ان بچوں کے دودھ اور کھانے کے لیے کافی نہ تھی، لیکن ان کا جذبہ ہر رکاوٹ سے بڑھ کر تھا۔

جیسے جیسے تانگ کی عمر بڑھتی گئی، انہوں نے ان بچوں کے لیے محبت بھری گودیں تلاش کرنا شروع کیں۔ ان بچوں میں سے ایک، زینگ، جو اب 27 سال کا ایک کامیاب فائر فائٹر ہے، اپنی دادی تانگ کو اپنی کامیابی کا محور مانتا ہے۔

16 دسمبر کو، تانگ کیانگ کو چین کے سب سے بڑے شہری اعزاز "نیشنل مورال ماڈل" کے لیے منتخب کیا گیا، جس سے ان کی بے مثال قربانیوں کو سراہا گیا۔ ان کی کہانی نہ صرف چین بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک مثال ہے کہ حقیقی انسانیت کیا ہوتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More