بھارت کے سابق وزیراعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ چل بسے۔
سابق ہندوستانی وزیراعظم کی عمر 92 سال تھی ، وہ 2 مرتبہ بھارت کے وزیر اعظم رہے،مرکزی بینک کے گورنر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں،بیماری کے باعث انہیں نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں داخل کرایا گیا تھا۔
سٹیٹ بینک کے ذخائر میں 22 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کی کمی
منموہن سنگھ کی زندگی پر ایک نظر
منموہن سنگھ 26 ستمبر 1932 کو پنجاب (بیگل چکوال)میں پیدا ہوئے، وہ ایک ماہر تعلیم اور ماہر معاشیات تھے۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے بالترتیب 1952 اور 1954 میں اکنامکس میں بیچلر اور ماسٹر کی ڈگریاں حاصل کیں،1962 میں آکسفورڈ یونیورسٹی سے اکنامکس میں ڈی فل کیا۔
حکومت بلوچستان کابینظیر کسان کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ
سنگھ نے اپنے کیریئر کا آغاز پنجاب یونیورسٹی اور دہلی اسکول آف اکنامکس میں بطور استاد کیا،1971 میں وزارت تجارت میں اقتصادی مشیربنے۔ اگلے سال انہیں وزارت خزانہ میں چیف اکنامک ایڈوائزر بنا دیا گیا۔ UNCTAD سیکرٹریٹ میں ایک مختصر مدت کے بعد، انہوں نے 1987 سے 1990 تک جنیوا میں ساؤتھ کمیشن کے سیکرٹری جنرل کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اس کے علاوہ، وہ کئی اہم عہدوں پر فائز رہے، جن میں وزارت خزانہ میں سیکرٹری، پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین، گورنر پنجاب شامل ہیں۔
کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں 4، 4 ہزار رنز،بابراعظم دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے
اپنے ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا تھا کہ انہوں نے 31مارچ1941تک چکوال کے علاقے گاہ بیگل کے پرائمری مدرسہ میں چوتھی جماعت تک تعلیم حاصل کی۔چوتھی جماعت میں کل 17طالب علم تھے ۔انہوں نے کہا کہ ان کے والد گورمکھ سنگھ علاقے میں دکان چلاتے تھے،1941میں جب انہوں نے چوتھی پاس کرلی تو ان کی فیملی بھارت چلی گئی تھی۔