انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان نے پی ایس ایل کیلئے اپنی دستیابی ظاہر کر دی

ہم نیوز  |  Dec 26, 2024

پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے لئے انگلینڈ کے معروف کھلاڑی ڈیوڈ ملان نے اپنی دستیابی ظاہر کر دی ہے۔

انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان نے پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کے لئے خود کو رجسٹرا کرا لیا ہے، پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن کے لئے تقریب گوادر میں گیارہ جنوری کو ہوگی۔

چیمپئنز ٹی20 کپ کا ٹائٹل اے بی ایل اسٹالینز نے جیت لیا

غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے، ڈیوڈ ملا ن سے قبل انگلینڈ کے ڈیوڈ ولی اور آسٹریلیا کے عثمان خواجہ کی شرکت کی تصدیق بھی پی ایس ایل انتظامیہ کر چکی ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے ایڈیشن 10 کے لئے بنگلہ دیش کے فاسٹ بالر مستفیض الرحمان بھی اپنی دستیابی ظاہر کر چکے ہیں۔ جیسن رائے بھی پی ایس ایل میں کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More