پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق پر دنیا بات کرتی ہے،تحریک انصاف کسی کو روک نہیں سکتی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ امریکا سمیت دنیا بھر میں پاکستان کے حالات پر آواز اٹھ رہی ہے،انسانی حقوق پر دنیا بات کرتی ہے، ایسا ماضی میں بھی ہوتا رہا ہے۔
ایف آئی اے کی کارروائی،یونان کشتی حادثے میں ملوث ملزم گرفتار
تحریک انصاف کسی کو گفتگو کرنے سے روک نہیں سکتی،بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی آواز اٹھانے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
واضح ہو گیا کہ دنیا تحریک انصاف کے مؤقف کی تائید کر رہی ہے،ایسی آوازوں کو ملکی معاملات میں مداخلت نہ سمجھا جائے۔
پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا
قانون کی حکمرانی کی بات کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے رہیں گے،پاکستان امریکا کا طویل عرصے سے شراکت دار رہا ہے۔