قائد اعظم کی دور اندیش قیادت اور غیرمتزلزل عزم نے قیام پاکستان کی راہ ہموار کی، آرمی چیف

ہم نیوز  |  Dec 25, 2024

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ قائد اعظم کی دور اندیش قیادت اور غیرمتزلزل عزم نے قیام پاکستان کی راہ ہموار کی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کرسمس کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں پہنچنے پر مسیحی برادری کی جانب سے آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ منتظمین نے آرمی چیف کی موجودگی اور یکجہتی پر اظہار تشکر کیا۔ پاک فوج کے سربراہ نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ کرسمس ہمدردی، سخاوت اور خیر سگالی کے طور پر کام کرتا ہے۔ اور کرسمس کی روایات مشترکہ معاشرے کی عکاس ہے۔

آرمی چیف نے قومی ترقی میں اقلیتوں اور مسیحی برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے تہوار معاشرے کو ایک دوسرے سے جوڑتے ہیں۔ اور مسیحی برادری کا ثقافتی، اقتصادی اور سماجی ترقی میں نمایاں کردار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہمیں معاشرے سے تفریق کو ختم کرنا ہے، وزیر اعظم

قائد اعظم محمد علی جناح کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ قائد اعظم کی دور اندیش قیادت اور غیرمتزلزل عزم نے قیام پاکستان کی راہ ہموار کی۔ ان کے آزادی، مساوات اور مذہبی رواداری کے نظریات غیر متزلزل تھے۔

سربراہ پاک فوج نے قائد اعظم کی مثالی قیادت پر بھی روشنی ڈالی۔ اور قائد اعظم محمد علی جناح کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ قائد کا عزم آج بھی قوم کو چیلنجز سے نمٹنے کے لیے رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ اور قائد اعظم نے ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے اصولوں پر قوم کی تعمیر کا خاکہ پیش کیا۔ آئیں پاکستان کو قائد کے اصولوں کے مطابق پرامن ملک بنانے کا عزم کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More