حکومت کا کب خاتمہ ہوگا؟ شیخ رشید کا بڑا بیان آگیا

سچ ٹی وی  |  Dec 24, 2024

سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عوام بہت نالاں ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ حکومت کا جلد خاتمہ ہو۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مجھے مذاکرات کی بیل منڈھے چڑھتے نظر نہیں آرہی لیکن مذاکرات کی ابتدا تو ہونی چاہیے اور قوم کی خواہش ہے کہ مذاکرات کا نتیجہ نکلے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں مذاکرات کو مذاق کی رات نہیں بنانا بلکہ مذاکرات کامیاب بنانا ہے اور اگر 26 نومبر، 9 فروری کے معاملات پر جوڈیشل کمیشن بنتا ہے تو قوم کے لیے امید کی کرن ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ غریب عوام پر کیسز بنائے گئے، جیلیں آباد ہو رہی ہیں اور غریب لوگ برباد ہو رہے ہیں لیکن جوڈیشل کمیشن بننے سے قیدیوں کی رہائی ہوتی ہے تو ملک بہتری کی طرف آئے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ آئندہ چند ہفتوں میں بعض اہم فیصلےکرنا ہوں گے، اہم فیصلے نہ ہوئے تو حکومت کے خلاف عالمی و اخلاقی دباؤ بڑھ جائے گا، حکومت کو جس عالمی دباؤ کا سامنا ہے، یہ نہ ہو ہماری معیشت مزید بیٹھ جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسا ماحول بن رہا ہے کہ پاکستان معیشت، سرمایہ کاری کی تباہی کی جانب جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ حکومت صدقے پر چل رہی ہے کیونکہ انہیں عوامی حمایت حاصل نہیں ہے، عوام بہت نالاں ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ حکومت کا جلد خاتمہ ہو۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More