سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں جا گری ، 4 جاں بحق

ہم نیوز  |  Dec 24, 2024

آزاد کشمیر میں نگدر کناری کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں گرنے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

مقامی پولیس اورریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ سیاحوں کی کار کو سڑک پر جمے کورے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، جس کے بعد کار دریائے نیلم میں جا گری ، کار میں سوار چاروں افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

دیامر ، باراتیوں سے بھری کوسٹر دریا میں جا گری ، 2 افراد جاں بحق ، 22 لاپتہ

مقامی لوگوں نے چاروں سیاحوں کی لاشیں دریا سے نکال لی ہیں ، مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 کے اہلکار گاڑی کو نکالنے میں مصروف ہیں۔ جاں بحق افراد کا تعلق مانسہرہ سے بتایا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More