انٹرنیٹ سے متعلق صارفین کی شکایات کے ازالے کیلئے آج اہم پیشرفت متوقع ہے، جدید انٹرنیٹ کیبل کے ساتھ آج پاکستان کی کیبل کو منسلک کر دیا جائے گا۔
پاکستان کی کیبل کو آج افریقہ سے گزرنے والی 45 ہزار کلومیٹر طویل جدید انٹرنیٹ کیبل کے ساتھ منسلک کر دیا جائے گا، آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کیبل 180 ٹیرا بائٹس فی سیکنڈ تک ڈیٹا ٹرانسفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
البانیہ کا بھی ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا اعلان
پاکستان کے اس کیبل سے منسلک ہونے کے بعد سوشل میڈیا ایپس سمیت انٹرنیٹ کی مجموعی اسپیڈ میں نمایاں بہتری آنے کی توقع ہے۔
ملک میں انٹرنیٹ اسپیڈ کے مسائل کی وجہ سے فری لانسر اور آن لائن کام کرنے والوں کا نقصان ہو رہا ہے جس کی وجہ سے اسپیڈ کے مسائل پر تنقید کی جا رہی ہے۔