ایرانی ایئر لائن نے صرف خواتین کے لیے اپنی نوعیت کی پہلی پرواز شروع کردی۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق "ایران بانو" (ایران لیڈی) کے نام سے موسوم یہ پرواز اتوار کو ایران کے دوسرے بڑے شہر مشہد کے ہاشمینی نژاد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتری۔
آسمان ایئر لائنز کے اس طیارے کو ایران کی اولین خواتین پائلٹس میں سے ایک شہر زاد شمس نے آپریٹ کیا۔
یہ پہلا موقع ہے جب خواتین مسافروں اور عملے کے ساتھ صرف خواتین کے لیے پرواز چلائی گئی ہے، پرواز میں عملہ اور پائلٹس سمیت 110 مسافر سوار تھے اور یہ سب کی سب خواتین تھیں۔