ہیلی کاپٹر ہسپتال کی عمارت سے ٹکرا گیا، پائلٹ سمیت 4 افراد ہلاک

سچ ٹی وی  |  Dec 23, 2024

جنوب مغربی ترکیہ میں ہیلی کاپٹر ہسپتال کی عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے، حادثے کی وجوہات کا پتا لگایا جا رہا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق موگلہ کے صوبائی گورنر ادریس اکبیک نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر ٹیک آف کے بعد ہسپتال کی چوتھی منزل سے ٹکرانے کے بعد زمین پر گر گیا، جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ، ایک ڈاکٹر اور ایک ملازم ہلاک ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ حادثے کے وقت شدید دھند تھی، حکام حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

ترکیہ کے ’این ٹی وی‘ ٹیلی ویژن چینل کی جانب سے نشر کی جانے والی تصاویر میں دیکھا گیا کہ ہیلی کاپٹر نے موگلہ کے ہسپتال کی چھت سے انطالیہ شہر کی جانب جاتے ہوئے انتہائی کم حد نگاہ کے وقت اڑان بھری تھی۔

ترکیہ کے میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر اڑان بھرنے کے کئی منٹس تک دھند میں پرواز کرتا رہا، بعد ازاں ہسپتال کی عمارت سے ٹکرا کر کھلی جگہ پر گر گیا، جہاں ہیلی کاپٹر کا ملبہ بکھر گیا۔

اس سے 2 ہفتے قبل جنوب مشرقی صوبہ اسپارتا میں 2 ہیلی کاپٹرز کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 فوجی سپاہی جاں بحق ہوگئے تھے، تاہم وزارت دفاع نے حادثے کی وجوہات سے آگاہ نہیں کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More