بابر اعظم نے صائم ایوب کو چیتا قرار دے دیا

ہم نیوز  |  Dec 23, 2024

اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے اوپنر بلے باز صائم ایوب کو بہترین کارکردگی پر چیتا قرار دے دیا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم اوپنر بلے باز صائم ایوب کی بہترین بلے بازی کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ انہوں نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر صائم ایوب کو چیتا قرار دے دیا۔

قومی ٹیم کے اوپنر بلے باز صائم ایوب نے گزشتہ روز جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلتے ہوئے سنچری کی۔ جبکہ اس سے قبل بھی جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں انہوں نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے سنچری کی تھی۔

سیریز میں بیک ٹو بیک صائم ایوب نے 2 سنچریاں کیں۔ اور آخری ون دے میں انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ جبکہ صائم ایوب کو پلیئر آف دی سیریز کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

اس سے قبل ایک اور پوسٹ میں بابر اعظم نے اپنے دوست اور قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر امام الحق کو سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More