ترکیہ: ایمبولینس ہیلی کاپٹر ہسپتال کی عمارت سے ٹکرا گیا،  چار افراد ہلاک

اردو نیوز  |  Dec 23, 2024

ترکیہ کے جنوب مغربی علاقے میں اتوار کے روز ایمبولینس ہیلی کاپٹر ہسپتال کی کثیر منزلہ عمارت سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

امریکی نیوز ایجنسی روئٹرز  کے مطابق ترکیہ کی وزارت صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے اس ہیلی کاپٹر نے موغلا ٹریننگ اینڈ ریسرچ ہسپتال سے اُڑان بھری تھی اور اس میں دو پائلٹ، ایک ڈاکٹر اور ایک طبی کارکن سوار تھا۔

فضائی ایمبولینس کے طور پر استعمال ہونے والا ہیلی کاپٹر موغلا ٹریننگ اینڈ ریسرچ ہسپتال سے اڑا تھا۔ فوٹو ترکیہ ٹو ڈےموغلا کے علاقائی گورنر ادریس اکبیک نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر پہلے ہسپتال کی عمارت کی چوتھی منزل سے ٹکرایا اور پھر زمین پر جا گرا۔ 

ہسپتال کی عمارت کے اندر یا زمین پر کسی قسم کا  کوئی نقصان نہیں ریکارڈ کیا گیا۔

جائے حادثہ پر فوری متعدد ایمبولینسیں اور ہنگامی طبی عملہ پہنچ گیا۔ فوٹو اے ایف پی ائیر ایمبولینس کا یہ افسوسناک حادثہ علاقے میں شدید دھند کے باعث پیش آیا تاہم مزید کسی وجہ کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

حادثے کی جگہ سے حاصل کردہ فوٹیج میں ہسپتال کی عمارت کے باہر ہیلی کاپٹر کا ملبہ بکھرا ہوا ہے، جہاں متعدد ایمبولینسیں اور ہنگامی طبی عملہ موجود تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More