جنوبی افریقہ کیخلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستانی اوپنر صائم ایوب نے ایک اور سنچری داغ دی۔
صائم ایوب کی اننگز میں 13 چوکے اور 2 چھکے شامل ہیں ،انہوں نے 91 گیندوں پر سنچری مکمل کی، واضح رہے صائم ایوب نے پہلے ون ڈے میں 109 جبکہ دوسرے میچ میں 25 رنز بنائے تھے۔
جنوبی افریقا کیخلاف تیسرے ون ڈے کیلئے قومی ٹیم میں 3 تبدیلیاں
قبل ازیں تیسرے میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوا، جنوبی افریقہ نے ٹاس جیتا اور پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستان نے بیٹنگ کرتے ہوئے 33 اوورز میں 191 رنز بنا لئے جبکہ اس کے دو کھلاڑی آئوٹ ہوچکے ہیں ، عبداللہ شفیق صفرجبکہ بابر اعظم 52 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ،محمد رضوان اور صائم ایوب کریز پر موجود ہیں۔