یو اے ای میں قید 4ہزار 700 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک

ہم نیوز  |  Dec 22, 2024

حکومت پاکستان نے یو اے ای میں قید 4ہزار 700 قیدیوں کے پاسپورٹ بلاک کردئیے ہیں۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق امارات میں مجموعی طور پر 5ہزار 292 پاکستانی مختلف جرائم میں قید ہیں، یو اے ای نے قید پاکستانیوں کے جرائم کی تفصیلات پاکستانی حکومت کو فراہم کیں۔

پی آئی اے نجکاری مشن، بین الاقوامی فرم کو سرکاری خزانے سے 2 ارب کی ادائیگی

یو اے ای میں 2 ہزار 470 پاکستانی منشیات کے کیسز میں قید ہیں،فراڈ اور دھوکا دہی میں ملوث 100 پاکستانیوں کے پاسپورٹس بھی بلاک کئے گئے ہیں۔

چوری کے جرائم میں قید 704 ،قتل اور راہزنی میں ملوث 216 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بھی بلاک کردئیے گئے اس کے علاوہ یو اے ای میں غیر قانونی مقیم 375 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بھی بلاک کیے گئے۔

یونان کشتی حادثے میں پاکستانیوں کی ہلاکت پر بننے والی کمیٹی کی سفارشات پرعمل درآمد نہ ہونے کا انکشاف

ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کے حکم پر پاسپورٹس کو بلاک کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More