جنوبی افریقا کیخلاف تیسرے ون ڈے کیلئے قومی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں ،حارث رؤف،عرفان نیازی اور ابرار احمد کو آرام دیا گیا ہے۔
آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ،ہینرک کلاسن پر جرمانہ عائد
محمد رضوان ، صائم ایوب ،عبداللہ شفیق ،بابراعظم ،کامران غلام ، سلمان علی آغا،طیب طاہر، شاہین شاہ آفریدی ، نسیم شاہ ، محمد حسنین اور سفیان مقیم قومی پلیئنگ الیون کا حصہ ہونگے۔
واضح رہے پاکستان کو ون ڈے سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے،ون ڈے سیریز کےبعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائیگی۔