برازیل: خوفناک ٹریفک حادثے میں 32 افراد ہلاک

سچ ٹی وی  |  Dec 21, 2024

برازیل میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں کم از کم 32 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق فائر حکام نے بتایا کہ جنوب مشرقی برازیل میں بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور کم از کم 32 افراد ہلاک ہو گئے۔

ریاست کے ملٹری فائر ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ حادثے میں 32 سے 35 افراد کی موت ہوئی ہے۔

مزید کہنا تھا کہ متاثرین کی حالت کے سبب فوری طور پر اموات کی حتمی تعداد بتانا ممکن نہیں ہے۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے رپورٹ کیا کہ ابتدائی طور پر فائر فائٹرز نے بتایا کہ 45 مسافروں کو لے جانے والی بس کا ٹائر پھٹ گیا، جس کی وجہ سے ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا اور فیڈرل ہائی وے پر آنے والے ٹرک سے تصادم ہو گیا۔

تاہم، فائر حکام کے مطابق عینی شاہدین نے یہ بھی بتایا کہ ٹرک لے جانے والا گرینائٹ بلاک سڑک پر گرا اور بس سے ٹکرایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صرف فرانزک سے ہی صحیح پتا چل سکے گا کہ حادثے کی وجہ کیا تھی، بس ساؤ پالو سے ریاست باہیا کی طرف جارہی تھی۔

فائر فائٹرز نے بتایا کہ تباہ شدہ بس سے 13 مسافروں کو بچا لیا ہے جبکہ ٹرک کے نیچے دب جانے والی کار میں سوار تین افراد اس حادثے میں بال بال بچ گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More