پی آئی اے نجکاری مشن، بین الاقوامی فرم کو سرکاری خزانے سے 2 ارب کی ادائیگی

ہم نیوز  |  Dec 21, 2024

پی آئی اے کی نجکاری کے مشن میں سرکاری خزانے سے 2 ارب روپے خرچ ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

ہم انویسٹی گیشن ٹیم نے پی آئی اے کی نیلامی کی معاونت کے لئے بین الاقوامی فرم کو ادائیگی کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں۔

درآمدی ایل این جی کی قیمت میں 2.72 فیصد تک کمی

دستاویز کے مطابق پی آئی اے کی نیلامی کےلئے یہ اخراجات نگران اور موجودہ حکومت نےکنسلٹنسی کی مد میں کئے،کامیاب بولی دہندگان لانےاور بولی کا عمل مکمل کرنے کےلئے ساڑھے 13لاکھ ڈالرخرچ ہوئے۔

کنسلٹنی فرم کو ری اسٹرکچرنگ رپورٹ پر 9لاکھ 40 لاکھ ڈالر ادا کئے گئے،میمورنڈم اور روڈ شو پر 9لاکھ 40ہزار ڈالر ادا کئے گئے۔

یونان میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 8افراد ہلاک،18 کو بچا لیا گیا

ایس ای سی پی کے ساتھ اسکیم اریجنمنٹ پر سوا 6لاکھ ڈالر خرچ کئے گئے،پراجیکٹ چارٹر کے لئے بھی فرم کو سوا 6لاکھ ڈالر ادا کئے گئے۔

مقررہ وقت میں پی آئی اے کی نیلامی نہ ہوسکی ،واحد بولی دہندہ نے صرف دس ارب روپے کی آفر کی۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More