علماء کو آپس میں لڑانے کی کوشش ہو رہی ہے, جو ناکام ہوگی: مولانا فضل الرحمان

ہم نیوز  |  Dec 19, 2024

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ علماء سب بھائی، بھائی ہیں، علما کو لڑانے کی کوشش ناکام ہوگی۔

جامعہ اسلامیہ اسلام آباد کے طلباء سے خطاب میں جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ آج مدارس پر ایک مشکل ضرور ہے لیکن اللہ ہمیں کامیابی دے گا۔

انہوں نے کہا کہ مدارس مخالفین ناکام ہوں گے، مخالفین کا موقف اصولی، آئینی اور قانونی لحاظ سے کمزور ہے۔

حکومت نے مولانا فضل الرحمان کیخلاف علماء کو بٹھایا، حافظ حمد اللہ

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ علماء کو آپس میں لڑانے کی کوشش ہو رہی ہے، جو ناکام ہوگی، علما سب بھائی، بھائی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ میں ہم مختلف مکاتب فکر کو اپنے ساتھ ملائے ہوئے ہیں، اصل دشمن کو تلاش کرنا ہے کہ ہمارے درمیان تفریق کون ڈال رہا ہے؟

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More