چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ عدالت آنے والے سائلین کیساتھ احترام سے پیش آنا چاہیے،عدالتیں انصاف کے طلبگاروں کیلئے امید کی کرن ہیں۔
چیف جسٹس نے سندھ کے ضلع گھوٹکی کا دورہ کیا، اعلامیہ کے مطابق دورے کے دوران چیف جسٹس نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز ججز سے ملاقات کی،انہوں نے گھوٹکی اور ملحقہ اضلاع کی بار کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔
یونان کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد 35سے بڑھنے کا خدشہ
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ ملک کے دور دراز اور پسماندہ اضلاع کے بارے میں فکر مند ہے،ہر سطح پر انصاف کی فراہمی ججز کی آئینی ذمہ داری ہے،ضلعی عدلیہ نظام انصاف پرعوامی تاثر کو تشکیل دیتی ہے۔
ضلعی عدلیہ نظام پر اعتماد پیدا کرنے یا اسے ختم کرنے میں کردار ادا کرتی ہے،عدالتی عملے کے محفوظ و سازگار ماحول کیلئے جامع اقدامات کیے جائیں گے۔
پنجاب بھر کے کالجر میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
چیف جسٹس نے وکلا کیلئے ویڈیو لنک کی سہولت متعارف کرانے کی تجویز پیش کی،سپریم کورٹ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ وڈیو لنک سے جغرافیائی رکاوٹوں کو ختم کیا جائے گا۔
وڈیو لنک سے انصاف تک رسائی میں بہتری آئے گی،چیف جسٹس نے بار ایسوسی ایشنز کے نمائندوں کے تحفظات دور کیے،انہوں نےبار نمائندوں کو شکایات کے حل کی یقین دہانی بھی کروائی۔