اسلام آباد میں تیز رفتاری سے انڈر پاس کی تعمیر کا نیا ریکارڈ

ہم نیوز  |  Dec 18, 2024

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں تیز رفتاری سے انڈر پاس کی تعمیر کا نیا ریکارڈ قائم ہو گا۔

وفاقی دارالحکومت میں جناح ایونیو ایف 8 ایکسچینج چوک انٹرچینج انڈر پاس 42 روز میں مکمل ہو گا۔ انڈر پاس پر 75 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ جبکہ اس انڈر پاس کو 25 دسمبر کو ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔

چیئرمین کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) محمد علی رندھاوا نے جناح ایونیو ایف 8 انٹرچینج منصوبے کا دورہ کیا۔ اور منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے منصوبے پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔

محمد علی رندھاوا نے منصوبے پر پیشرفت اور تعمیراتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کے فلائی اوور انڈر پاس پر بیک وقت کام جاری رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے کو ریکارڈ مدت میں مکمل کرنا ہے۔ کنسلٹنٹس اور انجینئرز سائٹ پر تعمیراتی کاموں کے اعلیٰ معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت

چیئرمین سی ڈی اے کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کے تمام حصوں پر کام شیڈول کے مطابق تیزی سے جاری ہے۔ اور انڈر پاس کے گرڈرز کا کام تکیمل کے قریب ہے۔ جبکہ انڈر پاس کے بیڈ کی کنکریٹ کو جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ جناح ایونیو انٹرچینج کے 74 میں سے 70 پائلز کا کام مکمل کیا جا چکا ہے۔

حکام کے مطابق منصوبے کا مقصد عوام کو ٹریفک جام سے نجات دلانا اور سفری سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انڈر پاس کو31 دسمبر تک عوام کے لیے کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

گزشتہ ہفتے وزیر داخلہ محسن نقوی نے انڈر پاس کو صرف 43 روز میں مکمل کرنے کے عزم پر ٹھیکیدار اور اسلام آباد انتظامیہ کو سراہا تھا۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے منصوبے کے افتتاح کے موقع پر اس کی تکمیل کے لیے 100 دن کی ڈیڈ لائن دی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More