سول نافرمانی تحریک محمود اچکزئی ، اختر مینگل اور دیگر کے مشورے پر موخر کی گئی ، لطیف کھوسہ

ہم نیوز  |  Dec 18, 2024

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ حکومت پہلے کہتی تھی بات نہیں کرتے، مذاکرات کیلئے کمیٹی بنا دی تو اب تمسخر اڑاتے ہیں۔

اپنے بیان میں لطیف کھوسہ نے کہا کہ سول نافرمانی کی تحریک کی کال محمود اچکزئی، اختر مینگل اور دیگر کے مشورے پر مؤخر کی گئی۔

مذاکرات کی خبریں غلط ، اسپیکر کے گھر فاتحہ خوانی کیلئے گیا تھا ، اسد قیصر

انہوں نے مزید کہا کہ جنہوں نے فارم 47 کے ذریعے انہیں بٹھایا ہے یہ انہی کی غلامی میں چل رہے ہیں، 26 ویں ترمیم کے بعد واضح ہو گیا کہ انہوں نے عدلیہ کے اوپر کاٹھی پوری ڈال لی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کیا ان من پسند فیصلوں سے ملک میں استحکام آئے گا ،  جب تک سیاسی استحکام نہیں لائیں گے تب تک معاشی استحکام بھی نہیں لا سکتے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More