سست انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بندش پر اہم اتحادی پیپلز پارٹی نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ کی رفتار کا ستیاناس کر دیا گیا ہے۔ وزارت بدحالی کا شکار ہے۔ یہ کون سی فائر وال ہے ہم کس سے جواب لیں۔
قومی اسمبلی میں رانا تنویر اور اسد قیصر کے درمیان تلخ کلامی ، ایکدوسرے پر الزامات
شازیہ مری نے کہا کہ مجھے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل لانے پرہنسی آ رہی تھی، انٹر نیٹ ہے نہیں اور یہ بل ڈیجیٹل نیشن کا لا رہے ہیں۔
پی پی پی کے عبدالقادر پٹیل نے سوال کیا کہ انٹرنیٹ کا اتنا ستیاناس کیوں کیا گیا ہے۔ آئی ٹی سے جڑے لوگوں کا اربوں روپے کا نقصان ہو گیا ہے۔ اتنی بدحالی کبھی کسی وزارت کی نہیں دیکھی جتنی اب ہے۔
پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ ہے نہ بنے گی ، یوسف رضا گیلانی
پارلیمانی سیکرٹری برائے کابینہ ڈویژن نے کہا کہ وزارت داخلہ جونہی کہے گی حالات ٹھیک ہیں ہم ایکس کھول دیں گے۔