انسٹا گرام صارفین کیلے دلچسپ فیچر متعارف

سچ ٹی وی  |  Dec 18, 2024

انسٹا گرام نے ڈائریکٹ میسجز (ڈی ایمز) کے لیے شیڈول فیچر متعارف کرا دیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ تمام صارفین کے لیے شیڈول ڈی ایمز کا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔اس فیچر کو استعمال کرنا بھی بہت آسان ہے۔

کسی دوست کو میسج بھیجتے ہوئے سینڈ بٹن کو کچھ دیر تک دبا کر رکھیں جس کے بعد شیڈول کا آپشن سامنے آجائے گا۔

ایک رپورٹ کے مطابق میسجز کو 29 دن تک کے لیے شیڈول کیا جاسکتا ہے اور جب تک وہ میسج سینڈ نہیں ہوتا، اس وقت تک چیٹ ونڈو پر شیڈول میسجز کا بینر نظر آئے گا۔

یہ فیچر ان صارفین کے لیے کارآمد ثابت ہوگا جو اپنے زیادہ تر دوستوں کی سالگرہ کے میسجز شیڈول کرنا چاہتے ہیں یا انہیں کسی مخصوص دن پر کیے جانے والے کام کے بارے میں یاد دلانا چاہتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ انسٹا گرام کی جانب سے ڈائریکٹ میسجز کے لیے تو شیڈول فیچر متعارف کرا دیا گیا مگر اب تک فوٹو شیئرنگ ایپ کے تمام صارفین اپنی پوسٹس اور ریلز کو شیڈول کرنے کے قابل نہیں ہوسکے ہیں۔

ابھی تک یہ فیچر صرف انسٹاگرام کے پروفیشنل اکاؤنٹس کے حامل افراد تک محدود ہے۔

انسٹا گرام کی جانب سے اسٹوریز کے لیے ایک کولاج ٹول بھی متعارف کرایا جا رہا ہے جو سال بھر کے لمحات کو شیئر کرنے کے لیے ہے۔

نئے سال کے حوالے سے متعدد ایڈ یورز ٹیمپلیٹس بھی اس فیچر میں صارفین کو دستیاب ہوں گے جن کو استعمال کرکے آپ اپنے دوستوں کو بتا سکتے ہیں کہ 2024 کا آغاز کیسے ہوا اور اختتام کیسے ہوا۔

اس کے علاوہ نیو ائیر فونٹ اور کاؤنٹ ڈاؤن ٹیکسٹ ایفیکٹ بھی اسٹوریز، ریلز اور فیڈ پوسٹس کے لیے دستیاب ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More