سرکاری حج اسکیم میں درخواستیں دینے والے تمام افراد فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔
رواں سال سرکاری حج اسکیم میں تین مرتبہ مدت بڑھانے کے باوجود ہدف سے سات ہزار کم درخواستیں حاصل ہوئیں۔
تیسری مدت ختم ہونے تک شہریوں کی جانب سے 28 ہزار حج درخواستیں موصول ہوسکیں، جس کے بعد وزارت مذہبی امور نے تمام درخواست گزاروں کو کامیاب قرار دے دیا۔
سات ہزار کا کوٹہ رہ جانے پر وزارت مذہبی امور حج درخواستوں کی دوبارہ وصولی کھولنے یا پرائیویٹ حج آپریٹرز کو دینے پر غورکیا جارہا ہے۔